پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گوگل کا پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالرز شپس کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل نے پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالرز شپس کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گوگل نے تمام پاکستانیوں کے لیے کیریئر سرٹیفکٹس کا اجرا کیا تاکہ سیکھنے والوں کو اپنے علم میں اضافہ کرنے اور ڈیمانڈ ملازمتوں کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

اپنے مشن ’’اَن لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘‘ میں گوگل نے اپنے اس عزم کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ اِس سال اپنے مقامی پارٹنرز انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (آئی آر ایم) اور اگنائٹ کے ذریعے 15 ہزار اسکالر شپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔

الفا بیٹا  کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سنہ 2030 تک، پاکستان میں 9.7 کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کر سکتیں ہیں۔ پاکستان کا آئی سی ٹی سیکٹر نے گزشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا، "آج، ہمیں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، یہ ایک پروگرام گرو ود گوگل کی چھتری کے تحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر ایم اور اگنائٹ کے ساتھ شراکت میں ہم 15,000 سیکھنے والوں کو بغیر کسی لاگت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ بھی فراہم کر رہے ہیں۔ یہ کوشش ملک کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ سرٹیفیکیشن پروگرام نئے مواقع فراہم کرے گا، جس سے ڈویلپرز، طلبا، اساتذہ، ملازمت کے متلاشی، اور کاروبار تیزی سے ترقی کر سکیں گے۔ شراکت داری پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے ساتھ بنائی گئی ہے کیونکہ ہمارا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل انڈسٹری کو ترقی دینا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کیرئیر میں ڈیٹا سائنس ٹرینی سیدہ در حسن رضوی  نے کہا کہ "اگرچہ راستے میں چیلنجز اور رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں، لیکن اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ثابت قدم رہنا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گوگل اسکالر شپس تقسیم کرنے کے لیے اگنائٹ اور آئی آر ایم کے ساتھ شراکت کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں