تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شادی درجنوں‌ مرغیوں‌ کی جان لے گئی

بھارت میں روایتی شادی میں بجنے والے تیز میوزک، ڈھول باجے اور آتش بازی کی وجہ سے 63 مرغیاں مر گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک روایتی شادی میں بجنے والے تیز میوزک، ڈھول باجے اور آتش بازی کی وجہ سے 63 مرغیاں مرگئیں۔

رنجیت کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات ان کے پولٹری فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے بارات میں کانوں کو پھاڑ دینے والا میوزک بجایا جارہا تھا۔

رنجیت کمار نے بتایا کہ میں نے بینڈ والوں سے کہا کہ میوزک کی آواز کم کریں کیونکہ مرغیاں ڈر رہی تھیں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی بلکہ دلہے کے دوست الٹا مجھ پر چلائے۔

جانوروں کے ڈاکٹر نے رنجیت کمار کو بتایا کہ مرغیوں کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے شادی کے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے پر پولیس کو درخواست دے دی۔

زولوجی کے پروفیسر سوریا کانتا مشرا نے بتایا کہ تیز میوزک سے پرندوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مرغیوں کا نظام ایسا ہے کہ میوزک سے پیدا ہونے والے اچانک اسٹریس سے ان کا بائیولوجیکل کلاک متاثر ہوتا ہے۔

بعدازاں دونوں فریقین نے پولیس اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کے لیے مل بیٹھ کر معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کیا، پولیس کے مطابق ہم نے کارروائی شروع نہیں کی کیونکہ پولٹری فارم کے مالک نے درخواست واپس لے لی۔

Comments

- Advertisement -