اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

برفیلی جھیل میں پھنسے ہرن کے ساتھ شہری نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر  اونٹاریو کی برفیلی جھیل میں پھنسنے والے معصوم ہرن کو شہری نے بروقت ریسکیو کرلیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق تین دسمبر کو کینورا میں واقع ووڈ نامی برفیلی جھیل میں ہرن پھنس گیا تھا جسے ایک شہری نے ریسکیو کیا۔

ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو صارفین نے ریسکیو کرنے والے شخص کو رحم دل اور بہادر قرار دیتے ہوئے اُس کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے۔

- Advertisement -

کل لانسر نامی شہری نے بتایا کہ وہ منگل کے روز اپنے گھر جارہے تھے کہ اسی دوران برف میں بیٹھے ہرن پر نظر پڑی، وہ بری طرح سے کانپ رہا تھا اور چلنے کی بھی ہمت نہیں تھی۔

لانسر کا کہنا تھا کہ میں یہ منظر دیکھ کر رکا اور فوری طور پر گاڑی سے باہر آکر ہرن کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

’میں نے ہرن کو گود میں اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ بھاری تھا اور پھسلن کی وجہ سے مجھ سے چلا بھی نہیں جارہا تھا، میں نے اُسے کھڑا کر کے چلانے کی بھی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

لانسر نے تمام طریقوں میں ناکامی کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ ہرن کو دھکا دے کر گھسیٹتے ہوئے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے اس پر عمل کیا اور کافی دور تک ہرن کو دھکا دیتے ہوئے کنارے تک لے کر آئے۔

ہرن کو جب بچ جانے کی امید نظر آئی تو وہ کھڑا ہوا اور بھاگنے کی کوشش کی مگر پھر پھسل گیا جس کے بعد اُسے مزید زور سے دھکا دے کر کھڑا کیا تو وہ کود مار کر خشکی کی طرف بھاگ گیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تین سال پرانی ہے جس نے ایک بار پھر صارفین کے دل جیت لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں