اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ایس ایل فرنچائزز نےکھلاڑی چن لیے، شعیب،عامر،شکیب، تنویر،بلاول کراچی کنگز کاحصہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کراچی کنگز نے آئی کون کھلاڑیوں میں سے پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شیعب ملک کا انتخاب کیا ہے۔

پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری مین شامل آئیکون کھلاڑیوں میں سے سابق کپتان شعیب ملک کو منتخب کرلیا۔

پی ایس ایل میں 15 ممالک کے 310 سے زائد کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی، کھلاڑیوں کو 5کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ابتدائی روز پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈکرکٹرز کے ڈرافٹ ہونگے جبکہ 22 دسمبر کو سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریز کی باری آئے گی۔ ہر ٹیم کو 3،3 پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز خریدنے کی اجازت ہوگی، ان 9 میں سے کم از کم 4 پاکستانی ہونگے، سلور کیٹیگری سے 5 اور لازمی طور پر 2 ایمرجنگ کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے، ہر سکواڈ کم از کم 16رکنی ہوگا جس میں 11 پاکستانی اور 5غیر ملکی کھلاڑی ہونگے.

 


 

پانچواں مرحلہ


پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے پانچویں مرحلے میں کراچی کنگز نے محمد عامر کو منتخب کرلیا۔

لاہور قلندر نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ذوالفقار بابر کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائینڈ نے شرجیل خان کو خریدا۔

پشاور زلمے نے بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو منتخب کیا۔

کیون کوپر کو لاہور قلندر نے جبکہ عمر گل کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے منتخب کیا۔

محمد سمیع جبکہ پشاور زلمے نے جنید خان کا انتخاب کیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی کو کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جیمز وینس کا بھی انتخاب کیا.

زمبابوے کے ایلٹن چیگمبرا کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ پشاور زلمے نے آسٹریلیا کے جیمز ایلن بے کو منتخب کیا.

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں آخری کھلاڑی خالد لطیف تھے، جن کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کیا.

 


 

چوتھا مرحلہ


 

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹنگ کے چوتھے مرحلے میں کراچی کنگز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو منتخب کیا، عماد وسیم 5 ٹی 20 میچز میں 60 رنز اسکور کئے۔

رضوان جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے انور علی کا انتخاب کیا۔

ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کیا جبکہ پشاور زلمے نے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو خریدا۔

کراچی کنگز نے نے چوتھے مرحلے کے دوسرے پڑاؤ میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر روی بوپارا کو منتخب کیا ۔

چوتھے مرحلے میں ہی ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین لینڈل سمنز کا انتخاب کیا۔

صہیب مقصود کو لاہور قلندر نے منتخب کیا جبکہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کو اسلام آباد یونائینٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

لاہور قلندر نے لیگ اسپینر یاسر شاہ کو خریدا۔

جیسن ہولڈر کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے منتخب کیا۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ہی انگلینڈ کے لک رائٹ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

پاکستانی اوپنر محمد حفیظ اور انگلینڈ کے کرس جارڈن کو منتخب کیا۔

 


 

تیسرا مرحلہ


پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے پاکستانی باؤلر سہیل تنویر کا انتخاب کیا ۔

وہاب ریاض کو پشاور زلمے نے منتخب کیا۔

لاہور قلندر نے ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو کو خریدا۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور احمد شہزاد کا انتخاب کیا۔


 

دوسرا مرحلہ


 

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے دوسری مرحلے میں کراچی کنگز نے بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کو منتخب کیا۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے سرفراز احمد کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسرے مرحلے میں مصباح الحق(کپتان)، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کو خریدا۔

لاہور قلندر نے پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کا انتخاب کیا۔

 


 

پہلا مرحلہ


پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل لاہور میں جاری ہے، جہاں ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب کررہی ہے، اب تک شاہد آفریدی، سابق کپتان شعیب ملک, انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن, آسٹریلیا کے آل راؤنڈرشین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل شامل ہیں۔

پشاور زلمے نے لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں میں سے شاہد آفریدی کو انتخاب کیا۔

کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو منتخب کیا۔

انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈرشین واٹسن کو خریدا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو لاہور قلندرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں