پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

صارفین کی جاسوسی نہیں کرسکتے، ہواوے کا دو ٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی موبائل کمپنی ہواوے نے اعتراف کیا ہے کہ ان پر صارفین کی جاسوسی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے مگر کمپنی ایسی درخواست کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کو دیے جانے والے انٹرویو میں ہواوے کمپنی کے چیئرمین لی آنگ ہوا کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے صارفین کی جاسوسی کرنے کی درخواست قبول نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی نے اب امریکی پابندیوں سے متاثرہ آلات پر انحصار بالکل ختم کردیا اور مستقبل میں ہم اپنے صارفین کو مزید محفوظ پلیٹ فارم دیں گے۔

مزید پڑھیں: ہواوے کو امریکا میں پھر تین ماہ کا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ چینی موبائل کمپنی پر رواں سال امریکا نے ہواوے موبائل کو بلیک لسٹ قرار دیا جس کے بعد کمپنی کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی نے سخت پابندیوں کے باوجود ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کیا۔ بعد ازاں ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم تیار کرنا شروع کیا اور بین الاقومی سطح پر عائد ہونے والے الزام کی تردید کی جس کے بعد کمپنی کو تھوڑی رعایت بھی دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں