جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چینی ٹیلی کام کمپنی ’ہواوے‘ کے بانی کی بیٹی کینیڈا میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا/بیجنگ : کینیڈین حکام نے چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی’ہوائی‘ کے بانی کی بیٹی واعلیٰ عہدیدار مینگ وانزھو کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گرفتار ہونے والی ہواوے کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو یکم دسمبر کوکینیڈین شہر وانکوور سے حراست میں لیا گیا تھا جنہیں امریکا کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا کو شبہ ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کرتی رہی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”کینیڈا مینگ وینزھو کو رہا کرکے اپنی غلطی کا ازالہ کرے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چینی حکام”][/bs-quote]

کینیڈا میں موجود چینی سفارت کار نے ہواوے کی اعلیٰ عہدیدار کی گرفتار پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا اپنی غلطی کا ازالہ کرے اور مینگ وینزھو کو فی الفور رہا کرے انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ مینگ وینزھو کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، امریکا اور کینیڈا چینی شہری کی گرفتاری سے متعلق وضاحت پیش کریں۔

کینیڈین وزارت انصاف کا مینگ وینزھو کی گرفتاری سے متعلق جاری بیان میں کہنا ہے کہ مینگ وینزھو مکپنی کے بانی رین شنگ کی بیٹی اور انتظامی امور کی کمیٹی کی رکن ہیں جنہیں جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہواوے کمپنی کی اعلیٰ عہدیدار کی گرفتار حساس نوعیت کا معاملہ ہے جس کے باعث کینیڈین حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری کی گئیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہواوے کمپنی نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں مینگ کی گرفتاری سے متعلق زیادہ معلومات نہیں اور نہ ہی اعلیٰ عہدیدار کی مبینہ خلاف ورزیوں کا علم ہے۔

امریکا کی جانب سے مینگ کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ نیو یارک میں مینگ پر مقدمہ چلا سکیں، کمپنی نے جاری بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ امریکی اور کینیڈین عدالتیں مینگ وینزھو کے کسی میں منصافہ کارروائی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں