پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

حب آٹو کراس ریلی میں خوفناک حادثہ، ٹریفک رضا کار کی المناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

حب آٹو کراس ریلی 2025 کے دوران ایک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، انتظامیہ نے فوری طور پر کار ریلی ملتوی کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حب آٹو کراس ریلی 2025 کے دوران طارق خان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس المناک حادثے میں ایک ٹریفک رضاکار مارشل دانش زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حب آٹو کراس ریلی کے دوران مذکورہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور طارق خان کی تیز رفتار گاڑی ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور ٹریک کے قریب کھڑے ٹریفک رضاکار مارشل دانش سے جا ٹکرائی۔

- Advertisement -

حادثے میں ٹریفک رضا کار مارشل دانش کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا

گاڑی کی تیز رفتاری اور قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے دانش کو ریڑھ کی ہڈی اور سر میں شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے فوری بعد دانش کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں حفاظتی سامان کی وجہ سے ڈرائیور طارق خان کو معمولی چوٹیں آئیں، لیکن بدقسمتی سے دانش کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

واقعے کے بعد ریلی کے منتظمین نے فوری طور پر تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے ایونٹ کو فی الحال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں