اشتہار

حب ڈیم بھر گیا، کراچی کی ضروریات کیلیے کافی

اشتہار

حیرت انگیز

حب ڈیم حالیہ مون سون کی بارشوں سے بھرنے کےبعد اسپیل وے سے آہستہ آہستہ سیلابی پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

حب ڈیم 6,87,000 ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرہ آب کے ساتھ 339.15 فٹ کی زیادہ سے زیادہ سطح پر بھر گیا ہے۔

واپڈا کے مطابق حب ڈیم کراچی اور بلوچستان کی صنعتی شہر لسبیلہ میں زرعی صنعتی اور شہری علاقوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنےکے لیے کافی ہے۔

- Advertisement -

وزارت آبی وسائل واپڈا اور لسبیلہ ایڈمنسٙریشن کی ٹیموں کے زیر نگرانی ڈیم کو محفوظ رکھنے کیلئےا سپل وےکے ذریعے اضافی پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

حب ڈیم میں مزید پانی اسٹوریج کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے جب کہ دریجی اور مضافاتی علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث پانی کے بہائو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈیم انتظامیہ کے مطابق مزید سیلابی پانی کے ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے حب ڈیم کے ایریا میں لیویز اور پولیس فورس تعینات کرکے سیکیورٹی ہائ الرٹ کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں