حب: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک پولیس موبائل کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں وندر دبئی مسجد کے قریب ایک پولیس موبائل الٹنے کے باعث پانچ اہلکار جاں بحق ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ پولیس موبائل کا ٹائر پھٹ گیا تھا، جس کے باعث وہ الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار موبائل ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل تھی اور دریجی سے اوتھل جا رہی تھی۔