اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

حب آٹو کراس ریلی کا زخمی مارشل دانش دم توڑ گیا، دل دہلا دینے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حب ریلی آٹو کراس ریس کے دوران ایک حادثے میں زخمی ہونے والا 22 سالہ مارشل دانش دم توڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حب ریلی آٹو کراس کے دوران ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، ڈرائیور طارق خان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس کی زد میں آتے ہوئے سائیڈ لائن پر کھڑا رضاکار مارشل دانش شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی مارشل کو فوری طور ہر سول اسپتال ٹرانا سینٹر منتقل کیا گیا، زخمی رضاکار کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی تھی، جس کے باعث وہ ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئے۔

- Advertisement -

حب ریلی

 

حب ریلی

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد طارق خان کی گاڑی چار سے پانچ قلا بازیاں کھا کر کھائی میں جا گری تھی، اور اس حادثے میں ڈرائیور طارق خان محفوظ رہے۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑھائی کے سرے پر کھڑے اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین محمد عدنان گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔

زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہونے والے مارشل دانش کی موت کے سانحے پر انتظامیہ نے فوری طور پر ریلی ملتوی کر دی ہے، اور ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا گیا۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں