منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات: گولڈن ویزہ پروگرام میں‌ مزید توسیع، ٹیکنالوجی کا شعبہ بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کو بھی گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے محکمہ اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈویژن برائے شہریت نے ماحولیاتی نظام کے لیے کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کے مالکان اور کاروباری شخصیات کو پانچ سال کے لیے گولڈن ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

وام کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی حکام نے حب 71 کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تجارتی شخصیات کے لیے گولڈن ویزہ پروگرام میں توسیع کی۔

- Advertisement -

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی، جس کے بعد متعلقہ محکموں کو جائزہ لینے اور توثیق کے حوالے سے خطوط جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک بار جب کاروباری افراد حب 71 سے توثیق کا خط حاصل کرلیں گے تو وہ گولڈن ویزہ کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں، جس کی حتمی منظوری اُن کا انٹرویو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گولڈن ویزہ کیلیے ویب سائٹ متعارف

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلئے گولڈن کارڈ کا اجرا

وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولڈن ویزہ کی میعاد پانچ سالوں کے لئے ہوگی، جس کے بعد غیرملکی شہری متحدہ عرب امارات میں مقامی شہریوں کی طرح رہائش اختیار کرسکیں گے اور وہ اپنا طویل المدت گھر بھی بنا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی کمپنیز کے لیے شرط یہ ہوگی کہ وہ اس دوران متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔ تاجروں کے علاوہ ان کی شریک حیات، بچوں اور تین تک کاروباری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو بھی قومی اسپانسر کی ضرورت کے بغیر ویزا جاری کیا جائے گا۔

حب 71 فن ٹیک سمیت متعدد ٹیکنالوجی کے شعبوں ہیلتھ ٹیک، ایڈ ٹیک، ای کامرس، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا میں کام کرنے والے تاجروں کی درخواستوں کا جائزہ لے گا۔

سی ای او ابراہیم عجمی نے کہا کہ ابو ظبی تاجروں کو ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں کامیابی کے قابل بنانے کے لئے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے انفراسٹرکچر، وسائل اور مدد فراہم کرے گا، یہاں کمپنیوں کا بہترین مستقبل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں