اشتہار

وزیراعظم عباسی جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جاتی امراء میں ملاقات کریں گے‘ حدیبیہ کیس سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حدیبیہ ریفرنس کی کل سے شروع ہونے والی سماعت کے پیشِ نظر مسلم لیگ ن کی قیادت رابطوں میں تیزی لے آئی ہے اور حکمتِ عملی طے کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور حدیبیہ ریفرنس سمیت پارٹی اور ملک کے کئی اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

اس سے قبل نوازشریف ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کرچکے ہیں جو کہ اس کیس میں ان کے ساتھ ہی نامزد بھی ہیں‘ ملاقات میں قانونی ٹیم سے مشاورت پر بھی غور کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی جاتی امرا پہنچے اور حدیبیہ کیس کے حوالے سے مشاورت میں شریک ہوئے اوروفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے وہیں پاناما کیس میں نا اہلی کا شکار نواز شریف سے ملاقات کی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس میں نواز شریف کے سمدھی اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار کا بطور وعدہ معاف گواہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

حدیبیہ ریفرنس سترہ سال پہلےسن دوہزارمیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اعترافی بیان پرنیب نےدائرکیاتھا۔انہوں نےبیان میں نوازشریف کے دباؤپرشریف فیملی کے لیے ایک ارب چوبیس کروڑ روپےکی منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کھولنےکااعتراف کیاتھا۔

شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرملز کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے اہم ترین کیس سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔مقدمے میں نواز شریف‘ شہباز شریف‘ حمزہ شہباز اور مریم صفدر نامزد ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں