اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کے مال میں سیل لگنے پرخواتین کا ہجوم، شیشے ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے پوش علاقے میں واقع شاپنگ مال میں سیل لگنے پرخواتین نے ہلہ بول دیا اور اس موقع پر دھکم پیل کے مناظربھی دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک باررونق مال میں ایک ڈیزائنرشاپ پرسیل لگی تو خواتین قابو سے ہوگئیں۔

خواتین کا ہجوم زبردستی ڈیزائنرشاپ میں داخل ہوگیا اورجس کے سبب شاپ میں عجب طوفان بدتمیزی برپا ہوا۔

اس واقعے میں ڈیزائنرشاپ کے شیشے ٹوٹ بھی ٹوٹ گئے اور چند خواتین کو معمولی نوعیت کے زخم بھی پیش آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی ایک کلئیرنس سیل کے موقع پر لاہورمیں بھی ایسا ہی واقع پیش آچکا ہے جس میں متعدد خواتین زخمی ہوئیں تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں