ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

دیو ہیکل بھینسے کا چھوٹی بچی پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل پارک کی سیر کیلئے آنے والی ایک کم عمر بچی کو وہاں موجود ایک خوفناک بھینسے نے اٹھا کر پٹخ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ جب بھی آپ اپنے بچوں کے ساتھ کسی بھی ایسے مقام پر جائیں جہاں خوفناک جانور موجود ہوں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے کہ جس میں ایسی ہی نازک صورتحال دکھائی گئی ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیرت اور خوف کے عالم میں مبتلا ہوگئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل پارک میں ایک بہت بڑا دیوہیکل بائسن (بھینسا) گھاس پھوس چر رہا ہے اور لوگ کچھ فاصلے پر وہاں موجود لوگ کسی بھی خوف کے بغیر پارک کی سیر کررہے ہیں۔

بھینسا عام طور پر یونہی کسی پر حملہ آور نہیں ہوتا لیکن جانور جانور ہی ہوتا ہے وہ کسی بھی وقت کیا کرجائے کچھ معلوم نہیں۔

گھاس چرنے والے بھینسے کو اچانک کیا سوجھتا ہے کہ وہ قریب ہی موجود ایک کم عمر لڑکی کو اپنے بڑے سینگوں پر اٹھا کر دور پھینک دیتا ہے جبکہ وہاں موجود دو افراد خوف سے بھاگ جاتے ہیں۔

یہ منظر دیکھ کر حیرت کے عالم میں آپ کے منہ سے بے اختیار ’اوہ‘ نکل سکتا ہے۔ تاہم ویڈیو میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ متاثرہ بچی کس حد تک زخمی ہوئی تاہم یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اسے یقیناً شدید چوٹیں آئی ہوں گی، جسمانی چوٹوں کے علاوہ بچی پر اس حملے کا ناخوشگوار نفسیاتی اثر بھی پڑسکتا ہے۔

بائسن شمالی امریکہ کے سب سے بڑے ممالیہ جانور ہیں، عام طور پر نر بائسن کا وزن 900سے 1000 کلوگرام اور اس کاقد 6 فٹ لمبا ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اب تک5 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، اور کمنٹس سیکشن میں اپنے تاثرات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں