بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آپریشن رد الفساد میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اور مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔ برآمد اسلحے کے ساتھ مواصلاتی آلات بھی تحویل میں لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن، مارٹر بم، راکٹس، بارودی سرنگیں اور گرینیڈ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نقل مکانی کرنے والوں کا بھیس بدل کر آئے تھے۔ دہشت گردوں کا افغان صوبے پکتیا میں سہولت کاروں سے رابطہ تھا۔ ایک دہشت گرد مقامی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ، ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں