اشتہار

پنجاب کے مالی و انتظامی امور چلانے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے مالی و انتظامی امور چلانے کے لئے حکومت نے فنانس، پلاننگ وگورننس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مالی و انتظامی امور چلانے کے لئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا اور فنانس، پلاننگ وگورننس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کے سربراہ سابق وفاقی سیکرٹری سلمان غنی ہوں گے، 10 رکنی کمیٹی سابق اور موجودہ معروف بیورو کریٹس پر مشتمل ہے جبکہ جی ایم سکندر سمیت دیگر افسران بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

کمیٹی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کے استعمال کو مانیٹر کرے گی اور معاشی اصلاحات پر عملدرآمد سے متعلق پالیسی بنانے سمیت عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

کمیٹی صوبے میں غربت کےخاتمےکےلئےمستقل پالیسی طےکرے گی جبکہ انتظامی معاملات کو چلانے سے متعلق اہم فیصلے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے جبکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔

خیال رہے کمیٹی کے سربراہ سلمان غنی اور جی ایم سکندر پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں