تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آسمان کا رنگ اچانک ’سرخ‘ ہوگیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں آسمان کا رنگ اچانک سرخ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، تیز ہواؤں کے باعث آگ کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تیرہ ریاستوں میں اسی مقامات پر لگی آگ سے دس لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں نے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد میں مصروف فائر فائٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

حکام نے عوام کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، آگ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے کانیون آبی درے میں جنگلات میں ایک بار پھر سے آگ بھڑک اٹھی تھی، آگ سے فائر بریگیڈ کے 2 کارکن زخمی ہوگئے تھے۔

یہ ریاست گزشتہ چند برسوں سے وسیع پیمانے پر جنگلات میں آتشزدگی سے دو چار ہے تاہم اس برس آتشزدگی کے غیر معمولی اور ہولناک واقعات رونما ہوئے جن میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سنہ 2019 کے اختتام سے ہونے والی آتشزدگیوں نے جنگلات کا 17 لاکھ ایکڑ تک کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا تھا جو کیلی فورنیا کے جنگلات کا 4 فیصد حصہ تھا۔

Comments

- Advertisement -