بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1817 ڈالر فی اونس ہو گئی، آج ایشیائی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 9 ہزار 100 روپے کمی ہوئی۔
فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے پر آ گیا ہے۔
دو ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے، چوبیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 64 ہزار600 روپے، جب کہ بائیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔