اشتہار

کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر خوفناک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ میں ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ اسٹیج پر نصب بڑی اسکرین گرنے سے دو لوگ زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ڈانسر پرفام کر رہے ہیں اور اسی دوران بڑی اسکرین ان پر آ گرتی ہے۔

دونوں ڈانسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت مستحکم اور ایک کی تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

واقعہ پیش آنے کے بعد بھگڈر مچ گئی اور کنسرٹ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں