تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سانپ نے چڑیا گھر کے ملازم پر حملہ کردیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اُس کے اوسان بھی خطا ہوجاتے ہیں مگر ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ہے، جہاں چڑیا گھر کے ملازم بریور پر سانپ نے اچانک حملہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بریور کی نظریں جیسے ہی سانپ کے اوپر سے ہٹتی ہیں تو وہ ان پر اچانک حملہ آور ہوجاتا ہے، خوش قسمتی سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ وہ فوری پیچھے ہٹ گئے تھے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -