مصروف شہر میں تاروں پر رینگتے زندہ سانپ نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔
چند روز قبل فلپائن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصروف سڑک پر تاروں میں ایک لمبا سانپ لپٹا ہے اور وہ رینگتا ہوا آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اپنے اوپر سانپ کو رینگتے دیکھ کر شہریوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں اور وہ خوفزدہ ہو کر محفوظ فاصلے پر کھڑ کر تماشائی بنے رہے۔
اسی اثناء میں سانپ تار سے نیچے کھڑی موٹرسائیکلوں کے درمیان جاگرتا ہے اور افراتفری مچ جاتی ہے، لوگ دور کھڑے ہو کر موبائل سے ویڈیوز بنانے لگتے ہیں۔
چند لمحوں میں کچھ نوجوان آگے بڑھتے ہیں اور ہمت کر کے موٹرسائیکلوں کو ہٹا کر سانپ کو دیکھتے ہیں جو وہاں سے چلا جاتا ہے جس کے بعد دیگر شہری بھی پارکنگ میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور خطرہ ٹلنے پر سکھ کا سانس لیتے ہیں۔