ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حب ڈیم میں پانی کی سطح 304.5 فٹ تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تیزبارشوں کے بعد حب ڈیم بھر گیا، پانی کی سطح تین سو چار اعشاریہ پانچ فٹ تک جا پہنچی، کراچی کیلئے ایک سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشیوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح تین سو چار اعشاریہ پانچ فٹ تک جا پہنچی، محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں موجودہ پانی ایک سے ڈیڑھ سال کیلئے کافی ہے، ڈیم میں اب تک پانی کی سطح میں چھبیس فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ تین سو انتیس فٹ پر ڈیم مکمل بھر جاتا ہے۔

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش339فٹ ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح310فٹ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق حب ڈیم کے ڈیڈ لیول سے پمپنگ کے ذریعے پانی نکالنے سے مین کینال کو نقصان پہنچا، 8کلومیٹر طویل مین کینال میں ریتی بجری بھر گئی، مین کینال کی دیکھ بھال کی ذمہ داری واپڈا کی ہے. مین کینال سے بلوچستان اور کراچی کی کینال کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

حب ڈیم آخری مرتبہ2007 میں اوورفلو ہوا تھا، حب ڈیم سے یومیہ کراچی کو62اور بلوچستان کو49ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جارہا ہے، حب ڈیم بھر جانے سے پانی  کی فراہمی 3سال جاری رہ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں