کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نے خصوصی بچی سے ملاقات کر کے اُس کی خواہش پوری کردی۔
حمیمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خصوصی بچی کے ساتھ موجود تھیں اور گفت و شنید کررہی تھیں۔
حمیمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مریم تم بہت پیاری ہو، تمھارا شکریہ، تم سے گلے ملنا میرے لیے زندگی کا حسین لمحہ تھا جو مجھے آج تک کی زندگی میں حاصل نہیں ہوا تھا‘۔
اداکارہ نے دس تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں۔ جن میں وہ ایک میں مریم نامی بچی سے گلے مل رہیں تھیں جبکہ دیگر میں اُس کے ساتھ کھیل رہیں تھیں۔
ایک تصویر میں حمیمہ نے بچی کو تحفہ بھی پیش کیا جبکہ ایک اور میں وہ ساتھ مل کر کام کررہیں تھیں۔
حمیمہ ملک کی تصاویر پر مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور سب نے ہی اس اقدام کی تعریف کی۔
View this post on Instagram
The best hug I have ever got in my entire life till today ! Thankyou marium tum bohat pyari ho