پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ زینب کے درمیان طلاق کی افواہوں پر حمائمہ ملک نے خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فیروز خان نے سوشل میڈیا پر نہ صرف اہلیہ زینب کو ان فالو کیا بلکہ شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں جس نے طلاق کی قیاس آرائیوں نے جنم دیا۔
بہت سے لوگوں نے اداکار کے اس عمل کو اہلیہ کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کے طور پر لیا۔
تاہم، اب فیروز خان کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک نے ان افواہوں کو رد کیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائرل پوسٹوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیروز خان اور زینب نے ایک دوسرے سے راستے جدا کر لیے ہیں۔
حمائمہ ملک نے لکھا کہ بھائی اور بھایھی تھوڑی دیر پہلے واک کرنے باہر گئے ہیں جبکہ ان کے بچے سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، لوگوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے، فیروز کے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ ہے۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کے بھائی کی شادی، طلاق اور افیئرز کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لطف اندوز ہونے کیلیے کچھ اور کر لیں پلیز کیونکہ یہ ہماری فیملی ہے، ہم سب ایک ساتھ خوش اور صحت مند ہیں۔
یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزہ سلطان نے 2018 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔ انہوں نے 2022 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ علیزے سلطان نے سابق شوہر پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا الزام لگایا تھا۔