بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

حمائمہ ملک کا دل کس سے لگ گیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا اپنے بھتیجے سلطان سے دل لگ گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے بھتیجے سلطان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس چھوٹے سے آدمی نے میرا دل لگا لیا ہے۔‘

انہوں کہا کہ ’مجھے یہ آپ کے لیے لکھنے دیں تاکہ آپ اسے ہمیشہ پڑھ سکیں اور جان سکیں۔۔۔ کہ مجھے آپ جتنا خوش کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں، میں آپ کو دیکھ کر اور اللہ کا شکر ادا کرنے میں گھنٹوں گزار سکتی ہوں جس نے آپ کو ہمیں دیا ہے۔‘

حمائمہ ملک نے لکھا کہ ’میں آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں اور آپ میری محبت کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں سلطانم میری جانم۔‘

اداکارہ چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

حمائمہ ملک پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہیں۔ انہوں نے 2014 میں ریلیز ہونے والی تھرلر کامیڈی فلم ’راجہ نٹور لال‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا۔

اس سے قبل سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے لکھا تھا کہ آپ سب سے خوبصورت انسان اور میری ہمیشہ کیلیے پہلی محبت ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں