منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

حمائمہ ملک سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہنس والا سفید۔‘ اور ساتھ میں دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

حمائمہ ملک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔


ایک انٹرویو میں حمائمہ کا کہنا تھا کہ مجھے 20 برس کی عمر فلم کے سیٹ پر پہلی طلاق ہوئی تھی مجھ سے کہا گیا تھا کہ فلم چھوڑ دو لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں