بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حمیرا ارشد کے ساتھ سابق دیور لاکھوں کا فراڈ کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر ڈالا ہے۔

حمیرا ارشد نے سابق دیور عقیل بٹ کی جانب سے 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیے جانے کے خلاف لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کروا لیا ہے۔

گلوکارہ کے مطابق ان کے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی عقیل بٹ نے پلاٹ لینے کے لیے 70 لاکھ روپے لیے مگر کئی سال گزر جانے کے باوجود بھی پلاٹ لیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

حمیرا ارشد نے کہا: ’بلآخر میں نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں عقیل بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، اپنے بیٹے علی متقین کے بہتر مستقبل کے لیے یہ رقم دی تھی، پولیس سے رقم کی برآمدگی کی درخواست کرتی ہوں‘۔

خیال رہے کہ احمد بٹ نے 2019 میں حمیرا ارشد کو طلاق دی تھی۔ دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ تھا۔ گلوکارہ کا بیٹا سابق شوہر کے ساتھ رہتا ہے۔

دونوں تقریباً 14 سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے، اس دوران ان کی ازدواجی زندگی میں کئی بار اتار چڑھاؤ آیا اور پھر رشتہ ٹوٹ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں