پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ٹک ٹاکر ڈولی نے ماڈل حمیرا اصغر کو مشکل میں ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈولی کے نام سے مشہور معروف ٹک ٹاکر نوشین سید کی مبینہ طور پر مارگلہ کی جھاڑیوں میں آگ لگا کر ماڈلنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے ڈولی سے مشابہت رکھنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کو ہی اس واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا جس کے بعد اب ماڈل نے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے۔

حمیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان پر آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی۔

اس غلطی میں متعدد ملکی و غیر ملکی اخبارات اور ٹی وی چینلز بھی شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹاک ٹاکر حمیرا اصغر کے وضاحتی بیان پر مشی خان کا ردعمل

ان تمام میڈیا آؤٹ لیٹس نے نوشین سید عرف ڈولی کی بجائے حمیرا اصغر کا نام استعمال کیا جو شکل و صورت میں ڈولی سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

تاہم حمیرا اصغیر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’جن لوگوں نے جنگل میں آگ لگانے والی ویڈیو سے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے، میں انہیں چھوڑوں گی نہیں۔ میں نے اور میری پی آر ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر کے ان تمام نشریاتی و اشاعتی اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے جنہوں نے میرا نام اس ویڈیو سے منسوب کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا اس ویڈیو اور اس میں موجود لڑکی سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے باوجود مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں