اشتہار

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آسٹریلیا میں بھی گونج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ مظالم سے دنیا کے سامنے آشکار ہوتے جا رہے ہیں دیگر ممالک کے بعد اب اس کے خلاف آسٹریلیا میں بھی آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے تین سینیٹرز نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنے وزیراعظم انتھونی البانی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے یہ معاملہ بھارتی حکومت سے اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور وہاں انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت بھارت سے سرکاری سطح پر اس معاملے کو اٹھائے اور بھارتی حکومت کے سامنے حقائق رکھے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں