اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی: امریکا نے وارننگ دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکا نے بھی آواز بلند کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل مسلمانوں باالخصوص اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے لیکن عالمی طاقتوں کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نظر نہیں آتا۔

اب امریکی حکام کی جانب سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق رہنماؤں نے مخالفین کی آواز دبائے جانےکا معاملہ اٹھایا اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی نشاندہی کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اُسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکا اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں