واشنگٹن : آزاد کشمیر کے صدرمسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیرکے مسئلے پرامریکہ سمیت دیگر ممالک کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرمیں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
مسعوخان نے کہا کہ کشمیریوں کاخیال رکھنے پرپاکستان کے شکرگزارہیں، آزادکشمیر کو اقتصادی راہداری کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے کشمیریوں کے لیے روز گار، ترقی کے مواقع میسر ہوں گے، تارکین وطن آزاد کشمیرمیں آکرسرمایہ کاری کریں۔
مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں‘ مسعودخان
صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے پرامریکہ سمیت دیگر ممالک کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے، کشمیرکا مسئلہ عالمی اداروں اورسفارتی مدد سے حل ہوسکتا ہے۔
صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیر کشمیریوں کوآباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارت نہتے کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کر رہا ہے۔