تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پولیس نے لڑکی کا ڈھانچہ برآمد کرکے قاتل کا سراغ لگا لیا، ملزم گرفتار

نئی دہلی : پولیس نے انسانی ڈھانچہ برآمد کرکے قاتل کا سراغ لگا لیا، یہ ڈھانچہ 20 مارچ سے لاپتہ لڑکی کا ہے، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے لونی کٹرہ تھانہ حلقے سے گومتی ندی کے پل کے نیچے سے برآمد انسانی ڈھانچے کی شناخت ہو گئی ہے، یہ انسانی ڈھانچہ 20 مارچ سے لاپتہ لڑکی کا ہے۔

پولیس کے مطابق اس لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی، اسے قتل کرکے ابراہیم آباد منجھار گومتی پل کے نیچے چھوڑ دیا گیا تھا، پولیس اس واردات کے مجرم کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی کے مطابق 20 مارچ کو بیہٹا مجرے منجھَار کے جگت پال نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی کو خالک پوروا کا آکاش بہلا پھسلا کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کی لاکھ کوششوں کی باوجود لڑکی برآمد نہیں ہو پائی تھی۔

اس دوران 23 اپریل کو ابراہیم آباد واقع گومتی منجھار کے پل کے نیچے سے ایک لڑکی کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔انسانی ڈھانچے کے پاس ملے کپڑے اور ڈی این اے کی رپورٹ سے اس کی شناخت جگت پال کی بیٹی کے طور پر ہوئی۔

پولیس نے جمعہ کو مجرم آکاش کو اس کے گاؤں سے گرفتار کر لیا ہے۔ آکاش نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہےاور انکشاف کیا ہے کہ اس کا کسی دوسری عورت سے عشق ہو گیا تھا اور وہ مقتول کو راستے سے ہٹانے کا دباؤ بنا رہا تھا، اسی وجہ سے اس نے لڑکی کا قتل کر دیا۔

Comments

- Advertisement -