جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ملیریا کی دوسری ویکسین کی آزمائش امریکا میں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: ملیریا کی دوسری ویکسین کی آزمائش امریکا میں شروع ہو گئی ہے، یہ ویکسین جرمن دوا ساز کمپنی ’بائیو این ٹیک‘ نے تیار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روئٹرز نے خبر دی ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کی دنیا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے ایک سال بعد اب ایک اور ویکسین پر آزمائش کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایم آر این اے ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کردہ اس جدید ملیریا ویکسین کی امریکا میں آزمائش شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں صرف 60 افراد پر اسے آزمایا جا رہا ہے، جس میں ہر رکن کو 3 ڈوز دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

بائیو این ٹیک نے ویکسین کو ’بی این ٹی 16 بی 1‘ کا نام دیا ہے، بائیو این ٹیک کمپنی نے ایم آر این اے ٹیکنالوجی کو پہلی بار 2021 میں بنائی گئی کرونا سے تحفظ کی ویکسین میں استعمال کیا تھا۔

ماہرین کو امید ہے کہ ملیریا کی دوسری ویکسین کا پہلا آزمائشی مرحلہ کامیاب جائے گا اور مذکورہ ویکسین فنڈز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ ملیریا کی پہلی ویکسین برطانوی دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے بنائی تھی، جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اکتوبر 2021 میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی، اس ویکسین کی آزمائش 2019 میں افریقی ممالک میں کی گئی تھی۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی ملیریا سے تحفظ کی ایک ویکسین تیار کی ہے، جس پر آزمائش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں