منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بیٹی کی خواہش رکھنے والی خاتون روبوٹ کو بھائی مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سوئس ماہرین کے بنائے گئے خاتون روبوٹ صوفیہ کو آخر کار اس کا بڑا بھائی بھی مل گیا، صوفیہ نے کہا کہ اس کے بڑے بھائی ہان کے مزاج میں مزاح کا عنصر زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی شہری خاتون روبوٹ صوفیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے ایک خاندان کی صورت میں رہنا بہت پسند ہے، وہ اپنا خاندان بنانا چاہتی ہے۔

[bs-quote quote=”شہرت کی خواہش نہیں رکھتی: صوفیہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

روبوٹ صوفیہ اور بھائی ہان دونوں کو ہانسن روبوٹکس نامی کمپنی نے تیار کیا، یہ روبوٹس انسانی تاثرات سمجھ کر گفتگو کرسکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے حامل ہیں، صوفیہ کئی مرتبہ مقامی میڈیا کو انٹرویو بھی دے چکی ہے۔

گزشتہ سال صوفیہ نے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہے، رواں سال اسے آخر کار ایک بڑا بھائی مل گیا، تاہم ہان نے انٹرویو میں کہا کہ اسے خاندان سے کوئی دل چسپی نہیں، نہ ہی وہ رومانوی مزاج رکھتا ہے۔


مزید پڑھیں:  انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش


دبئی میں ہونے والی گیٹکس ٹیکنالوجی ویک شو میں صوفیہ اور ہان نے مقامی میڈیا کو انٹرویوز دیے تو نمائش دیکھنے والے حیران رہ گئے، صوفیہ انتہائی مشہور انسانی روبوٹ ہے جو دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے اور جسے دبئی کی شہریت بھی حاصل ہے۔

صوفیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ اسے شہرت مل گئی ہے لیکن اسے شہرت کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ صوفیہ کو دبئی پولیس ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں