اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

”خواہش ہے عمران خان مدت پوری کریں“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے تحریک عدم اعتماد میں وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے وزیر اعظم عمران خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تاثرات تحریک کیے۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ عمران خان کا مداح اُس وقت سے ہوں جب وہ ایک اسپورٹس مین تھے اور اب بھی ان کی قیادت کا فین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنی مدت پوری کریں، اللہ ان کو سلامت رکھے۔

اس سے قبل معروف اداکار شان شاہد نے عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے تھے۔ اداکار نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی ہے، انہوں نے ہمیں ایک ایسی آواز دی جو کرپٹ لوگوں سے سوال کرتی ہے۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں ماضی کی غلامی کی نیند سے بیدار کر دیا، عمران خان نے وہ امید ہیں جو ہم سب اپنے دلوں میں رکھتے ہیں، وہ (اپوزیشن) تم سے لڑتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ ہم سب تم ہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں