تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نئے سال کا آغاز حرم کعبہ سے کرنے والی پاکستانی شخصیات

دنیا بھر میں سال نو کا آغاز ہوگیا ہے، تمام ہی ممالک میں 2020 کی آمد کا جشن اس امید کے ساتھ منایا گیا کہ آنے والا برس خوشیوں کا باعث بنے گا۔

پاکستان کی چند معروف و مشہور شخصیات نے نئے سال کو حرم یا مسجد نبوی میں خوش آمدید کیا۔

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے نئے سال کے آغاز پر اپنی اہلیہ اور سالی کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور انہوں نے حرم کے سامنے بنائی جانے والی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ نئے سال کا آغاز مقدس جگہ سے ہو، اللہ کا شکر ہے کہ رواں سال میری یہ خواہش پوری ہوگئی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں سال 2019 کو الوداع اور سال 2020 کو دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کہہ رہا ہوں اور امید اپنے وطن پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہا ہوں‘۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی آج عمرہ ادا کیا وہ گزشتہ تین روز سے سعودی عرب میں ہی موجود ہیں جہاں سے وہ اپنی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے مسجد نبوی میں نئے سال کو خوش آمدید کہا اور نعتیہ اشعار ’یارسول اللہ ﷺ تیرے در کی فضاؤں کو سلام، گنبد خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام، مسجد نبوی ﷺ کی صبح اور شاموں کو سلام، یانبی ﷺ تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام‘۔

ساتھ میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مدینے سے نئے سال کا آغاز کیا‘۔

Comments

- Advertisement -