جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ہمایوں سعید کا پہلا کرش کون تھا؟ اداکار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے کرش کا نام بتادیا۔

اداکار ہمایوں سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

ہمایوں سعید نے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ ان کا پہلا کرش اداکارہ ماہ نور بلوچ تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب ان کا کوئی کرش نہیں رہا لیکن انہیں تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں جو اچھی ہوتی ہیں۔

پروگرام میں یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں یک طرفہ محبت کی تھی جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت بھی ہوگئی لیکن اس باوجود اس لڑکی نے انہیں دھوکا دیا۔

اداکار کے مطابق شادی سے قبل کم عمری میں وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، انہیں وہ ڈرائیونگ سکھاتے تھے جب کہ وہ گاڑی پر انہیں ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے اور وہ لڑکی اپنے گھر والوں کو کہتی تھی کہ انہیں ہمایوں سعید پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ فلاں لڑکے سے محبت کرتی ہیں اور وہ آج سے ان کی ہوگئی ہیں۔

ہمایوں سعید کے مطابق لڑکی کی جانب سے دوسرے لڑکے کا ہاتھ تھامنے کی بات پر بہت افسردہ ہوئے اور پھر ایک دوست کو بات بتاتے وقت وہ حد سے زیادہ روئے تو ان کے دوست بھی ان کے ساتھ رو پڑے۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’دانش‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں