تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہمایوں سعید نے خلیل الرحمان قمر کی کس بات پر مخالفت کی؟

کراچی: معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بتایا ہے کہ میرے پاس تم ہو کے اختتام کے معاملے پر میں نے خلیل الرحمان قمر کی مخالفت کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ہمایوں سعید نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی معصومانہ سوالات  کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ فون موصول ہوئے اور سب یہی پوچھ رہے تھے کہ اختتام کیا ہوگا،میں نے لوگوں کو اپنے طور پر کہا کہ ڈرامے کے اختتام کے لیے تین قسطیں ریکارڈ کی ہیں‘۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’ ڈرامے کے شروع میں عوام نے دلچسپی نہیں لی مگر جیسے جیسے اقساط آگے بڑھتی رہیں لوگوں نے دلچسپی لینی شروع کی، میرے پاس تم ہو ڈرامہ 12 سے 13 کروڑ لوگوں نے دیکھا‘۔

میرے پاس تم ہو میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ ’20 قسطوں کے بعد خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ آخری قسط میں دانش مرے گا نہیں بلکہ وہ دونوں کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’میں  نےاورندیم بیگ نےکہاڈرامےمیں دانش کو مارنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا توتو ڈرامے کا اختتام ٹھنڈا ہوگا‘۔

ڈرامے ڈائیلاگز کے حوالے سے دانش کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس تم ہو میں خواتین کی تضحیک نہیں کی گئی، ڈرامےکی صورتحال کی وجہ سے2 ٹکےکی عورت کا ڈائیلاگ بولا،  ڈرامہ سچی کہانی پرمبنی تھا، عدنان صدیقی کو تھپڑ مارا نہیں تھا صرف دکھایا تھا‘۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ڈرامہ میرےپاس تم ہوکاسیکوئل بن سکتاہے اور وہ بھی خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے، اگر مجھے کام کی پیش کش ہوئی تو ضرور کروں گا۔

ایک اور سیگمنٹ میں اداکارہ کی تصویر دیکھ کر ہمایوں سعید نے مہوش حیات کو کم کھانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ’مجھے ویسے تو مہوش کھاتے ہوئے اچھی لگتی ہیں مگر انہیں کم کھانا چاہیے کیونکہ میں نہیں کھا رہا‘۔

Comments

- Advertisement -