جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’میرے پاس تم ہو‘ گانا: راشد خان کی آواز سُن کر ہمایوں سعید بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار افغان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کی آواز کے دیوانے ہوگئے۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر راشد خان کی انٹرنیٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرۂ آفاق ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا رہے تھے۔

راشد خان کی مدھر اور سریلی آواز سُن کر مداح بہت زیادہ حیران اور خوش ہوئے اور وہ نوجوان کرکٹر کی آواز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایسے میں ان کی ویڈیو پر فلم اسٹار و پروڈیوسر ہمایوں سعید بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ہمایوں سعید نے راشد خان کی پاکستانی گانا گاتے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’راشد آپ کی آواز سُریلی ہے۔‘

یاد رہے کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے کا او ایس ٹی معروف پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ، جس کو دنیا بھر میں بہت سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں