پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہمایوں سعید نے عمرہ کرلیا، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

ہمایوں سعید نے آج اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تصاویر پوسٹ کر کے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا: ’الحمد اللہ، اللہ پاک نے مجھے ایک بار پھر اپنے گھر بلایا اور میں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔‘

اداکار نے لکھا کہ میں نے تمام دوستوں، خاندان اور آپ سب کے لیے دعائیں کیں، اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، وہ ہم سب پر اپنی محبتوں کی بارش کرے، وہ ہمیں اور ہمارے پاکستان کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

ہمایوں سعید کے تصاویر پوسٹ کرتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ انہیں نامور شوبز شخصیات نے بھی مبارکباد پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں