تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہمایوں سعید نے سچائی بیان کرکے مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار ہمایوں سعید نے سچائی بیان کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں شطرنج کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہمایوں سعید نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ہنستے ہوئے لکھا کہ ’یہ صرف پوز ہے۔۔۔۔کھیلنا نہیں آتی۔‘

اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کے سچ بتانے پر تعریف بھی کی جارہی ہے۔ہمایوں سعید کی اس پوسٹ کو تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و ماڈل عزیز حسن نے بھی پسند کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہمایوں سعید کی اداکار عمران اشرف کے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا تھا کہ یہ تصویر عمران اشرف کے بیٹے روہم اشرف کے پیدائش کے کچھ وقت بعد کی ہے۔

ہمایوں سعید نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔‘

Comments

- Advertisement -