جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے پرموشن کے دوران مداحوں سے دلچسپ گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی نئی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں، فلم میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئے گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت اور بولڈ کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جبکہ ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

اداکار ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے فلم کے بجٹ سے متعلق سوالوں کا جواب دیا ہے۔

اداکار و پروڈیوسر نے کہا کہ بجٹ اتنا بڑا نہیں، ہم نے اس فلم پر 28 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، یہ ایک پاکستانی فلم ہے، اس لیے یہ رقم بالی ووڈ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، آپ جو ہمارے ڈرامے دیکھتے ہیں، ان کا بجٹ بھی بہت محدود ہوتا ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ بجٹ کی بات نہ کریں بس مجھے یہ بتائیں کہ فلم کی کوالٹی کیسی ہے؟ فلم کو دیکھ کر لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی ہے، چاہے بجٹ 30 کروڑ ہی کیوں نہ ہو!

مداحوں نے ہمایوں سعید کی اس بات کو سراہا اور کہا کہ اگرچہ پاکستانی ڈراموں کا بجٹ محدود ہے لیکن پھر بھی یہ دنیا میں بہترین ہیں۔

ہمایوں سعید نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک بڑے مسئلے کم سینما اسکرینز  پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ بزنس اچھا ہو سکے۔

اداکار نے کہا کہ جو فلمیں کامیاب ہوئیں جیسے مولاجٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا وہ صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں، ذرا تصور کریں کہ اگر ہمارے پاس 500 یا 1000 اسکرینز ہوں، تو کیا ہو۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے گانے نے دھوم مچادی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں