site
stats
انٹرٹینمںٹ

پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد کا انتقال، نمازِِ جنازہ ادا

کراچی : معروف پاکستانی اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید کے والد انتقال کرگئے، ہمایوں سعید کے والد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید کراچی میں انتقال کرگئے، محمد سعید کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے، محمد سعید کی عمر 80 سال تھی۔

اداکار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کردی گئی، جس میں ساتھی فنکاروں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہمایوں سعید کے والد کو طارق روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top