اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

یمنیٰ زیدی کی توجہ میک اپ پر نہیں بلکہ۔۔۔۔۔ہمایوں سعید نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ یمنیٰ زیدی کی توجہ میک اپ پر نہیں بلکہ اپنے کام پر ہوتی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کے حالیہ انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی کو اُن کی شاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت ملی ہے، جس طرح مداح یمنیٰ زیدی کا کام پسند کرتے ہیں، اُسی طرح مجھے بھی اُن کا کام بہت پسند آیا ہے۔

- Advertisement -

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے کام کے بارے میں کافی باتیں سُنی تھیں لیکن اب خود اُن کے ساتھ کام کرکے یقین آگیا ہے کہ وہ اپنے کام کو لیکر بہت سنجیدہ ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یمنیٰ ڈرامے کی شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر آتی ہیں میں خود بھی اسی طرح کام کرتا ہوں، اسی لیے مجھے یمنیٰ جیسے اداکاروں کو محنت کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ کر یمنیٰ زیدی بھی راضی ہوگئی تھیں اور اُنہوں نے کہا کہ یہ اُن کے لیے چیلنجنگ کردار ثابت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں