ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سمندری مخلوق دیکھ کر سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

سمندر کی گہرائی میں کتنی مخلوقات موجود ہیں، اس بارے میں ماہرین تاحال کوئی حتمی بات کہنے سے قاصر ہیں۔

اب تک سمندر میں موجود مخلوقات کے حوالے سے مختلف تحقیقات ہوئیں، جن میں ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی نئی مخلوق دریافت ہوتی ہے، جسے ماہرین کوئی نہ کوئی نام دیتے ہیں۔

آبی ماہرین کا ماننا ہے کہ سمندر کی تہہ میں ہزاروں اقسام کی مخلوقات موجود ہیں، ایک مچھلی کی کئی اقسام ہیں، جن کے بارے میں کوئی بھی حتمی بات نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ دریافت ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جب سمندر پر گئے تو انہوں نے ایک ایسی چیز دیکھی جس کو دیکھ کر وہ دم بخود رہ گئے۔

اس کے بارے میں اگر ماہی گیر نہیں بتاتے تو شاید ہر کوئی اپنے اندازے کے بعد اسے کوئی نہ کوئی نام دیتا۔

آسٹریلوی ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ جب کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے گئے تو اُن کی کشتی کے قریب پانی میں ہلچل ہوئی، جس کے بعد ایک نوجوان نے فوراً کیمرہ تھام لیا تاکہ وہ اس منظر کو قید کرسکے۔

نوجوان نے  ویل کی تصاویر لے کر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ یہ ’ہمپ بیک وہیل‘ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں