تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

حب بس حادثے پر وزیر داخلہ کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

کراچی: حب میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے پر وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ ماؤں، بہنوں، بچوں کو آئے روز حادثات میں جلتا نہیں دیکھ سکتے، حادثے میں جو بھی ملوث ہوا اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد محرکات کو سامنے لانا ہے بس حادثے کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

میر ضیا لانگو نے کہا کہ لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف دہلیز پر پہنچے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ حب بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments