تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئل ٹینکر دھماکہ: 100 افراد ہلاک، اموات میں اضافے کا خدشہ

فری ٹاؤن : مغربی افریقی ملک سیرالیون میں آئل ٹینکر پھٹنے سے سو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے کا خوفناک حادثہ سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے مشرقی علاقے ولنگٹن میں آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد رونما ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی زندگیوں کا چراغ گُل ہوگیا۔

ٹرک اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹینکر کچھ دیر بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد کی عمارتیں اور دکانیں بھی لپیٹ میں آ گئیں، جس کے باعث سیکڑوں افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں سے 100 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ درجنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیرالیون کے نائب صدر محمد جولدع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 88 سے زائد افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 30 افراد کو شدید تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

فری ٹاؤن میئر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہے، جو آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد آئل ٹینکر سے بہنے والا تیل جمع کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -