جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے سیکڑوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

بلدیاتی الیکشن سے چند گھنٹے قبل حیدر  آباد کی 160 یونین کمیٹیوں میں سے 31 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

ضلع ریٹرننگ افسر نے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدوار کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ حیدر آباد ضلع کے مختلف حلقوں میں 11 امیدواروں کی وفات کے باعث الیکشن نہیں ہوں گے۔

سابق چیئرمین قاسم آباد میونسپل کمیٹی کاشف شورو بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ حیدر آباد کی میئر شپ کے لیے 81 یونین کمیٹیوں پر اکثریت درکار ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو حیدر آباد کی میئرشپ کے لیے 50 یونین کمیٹیوں پر کامیابی درکار ہے۔

حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن نتائج سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوشخبری سنا دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں