اشتہار

خاتون سمیت 3 ملزمان کے پیٹ سے منشیات سے بھرے سینکڑوں کیپسول برآمد

اشتہار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منیشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کے پیٹ میں چھپائے گئے سینکڑوں کیپسول برآمد کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے پیٹ میں چھپائے گئے ہیروئن اور آئس سے بھرے سینکڑوں کیپسول برآمد کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 73 کیپسولز برآمد کیے گئے۔ ملزم بہاولپور کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

لاہور کے انٹرنیشنل نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بحرین جانے والے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 103 جب کہ خاتون کے پیٹ سے آئس سے بھرے 124 کیپسولز برآمد کیے گئے۔

اے این ایف نے انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے 8200 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں جب کہ لندن کیلیے بُک کیے گئے پارسل سے 190 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ گوادر کُنتانی کور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 120 لیٹر لیکوئیڈ آئس اور 5 کلو آئس برآمد کی گئی برآمد شدہ آئس کو پاک ایران سرحد پر زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق چمن فرینڈ شپ گیٹ کے قریب مشکوک پارسل سے 44 کلو ہیروئن برآمد ہوئی اس کے علاوہ اےاین ایف، ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک تھیلوں سے 23 کلو چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں