ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’تباہ حال غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل حماس تنازع ماضی کی رفتار سے برقرار رہا تو غزہ کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کا مرحلہ اگلی صدی تک طویل ہو سکتا ہے اور غزہ کی پٹی کے تباہ حال مکانات کی تعمیرِ نو میں 80 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں 40 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر سنہ 2023 کے اواخر میں 60.7 فیصد تک پہنچ چکی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ متوسط طبقے کا بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر مہلک حملوں کے بعد سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 80 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 30 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ اس سے کئی گنا زخمی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 فلسیطنی شہید کر دیے گئے۔ رفح میں مکان پر بمباری میں بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، دوسری جانب حماس نے جنگ بندی پر مذاکرات کیلیے وفد مصر بھیج دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں